حکومت بدمعاشی نہیں کرسکتی،حدودمیں رہ کرکام کرناہوتاہے،شرجیل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :  صوبائی وزیر اطلاعات اور سندھ حکومت کے ترجمان شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ ہے مگر حقوق دینے کیلئے بدمعاشی نہیں کرسکتی۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والوں کے کرتوتوں سے دنیا واقف ہے، سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کاشتکاروں کے ساتھ ہے، حکومت نے 182 روپے گنے کا نرخ مقرر کیا، تمام شوگر ملز کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بدمعاشی نہیں کرسکتی، حکومت کو قانون کے دائرے میں رہ کرکام کرنا پڑتا ہے، آئی جی کے منتازعہ بیان پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے بیان سے متعلق وہی بہتر بتا سکتے ہیں، لیاقت جتوئی پر نیب کیسز ہیں، چند لوگوں کو لوٹا بنا کر انھیں رعایت ملی، ارباب غلام نے45 ٹارگٹ کلرزکو پرول پر چھوڑ دیا، کراچی:ان لوگوں کو جیل سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ سماء

Video

Tabool ads will show in this div