فیکٹری سپروائرزکوقتل کرنیوالا ٹارگٹ کلرجوڈیشل ریمانڈپر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیکٹری سپروائرز کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

انیس سالہ ملزم عبد الرحیم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے قتل جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ قتل کروایا گیا ہے، عدالت نے ملزم عبد الرحیم کو پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا، اور پولیس کو تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ انیس سال کے ملزم عبد الرحیم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم عبد الرحیم نے ایف بی ایریا میں فیکٹری سپروائزر کو قتل کیا تھا ، فیکٹری سپروائزر سلیم نے ملزم کو بھتہ دینے سے انکار کیا تھا، کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ سماء

Tabool ads will show in this div