سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور اغواء برائے تاوان سے متعلق تفتیش کی، سی پی ایل سی ترجمان نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے افواہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی چیف احمد چنائے کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا، ان پر اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے جبکہ اس حوالے سے تفتیش بھی کی گئی۔

رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد چنائے کے گھر سے مغوی کا رشتہ دار اور 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

سی پی ایل سی ترجمان نے احمد چنائے کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا اور کہا کہ ایسی افواہوں پر پر دھیان نہ دیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد چنائے نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو معاملے سے آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سی پی ایل سی چیف پر سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے بھی الزامات لگائے تھے، کراچی میں ہر ماہ 25 سے 30 اغواء برائے تاوان کی بڑی وارداتیں ہوتی ہیں۔ سماء

رینجرز

سی

پی

conditions

hope

چھاپہ،

Tabool ads will show in this div