وزیراعلیٰ سندھ احتجاج کو حملہ سمجھتے ہیں تو مقدمہ درج کرائیں، فیصل سبزواری

اسٹاف رپورٹ

کراچی : متحدہ کے رہنماء فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ احتجاج کو حملہ تصور کرتے ہیں تو ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں، خواجہ اظہار الحسن نے تنبيہ کی کہ حکومت اور پولیس اپنا قبلہ درست کرے ورنہ احتجاج ہوگا۔

سندھ اسمبلی میں اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد متحدہ کے رکن فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ احتجاج کو حملہ تصور کرتے ہیں، اگر ہم نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر حملہ کیا ہے تو وہ ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پولیس تعصب کی بنیاد پر کارروائیاں کررہی ہے۔

متحدہ کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے بھی حکومت اور پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماء

سندھ

updates

twins

aid

Tabool ads will show in this div