کسی جماعت کا نام نہیں لیا، کراچی پولیس چیف کی بیان پر وضاحت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی، کہتے ہیں کسی جماعت کا نام نہیں لیا، تاہم یہ بھی کہہ گئے کہ متحدہ میں کئی گروپس اور آپس کے تنازعات موجود ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو نے بیان کی وضاحت کردی، کہتے ہیں کہ بی بی سی کو انٹرویو میں کسی مخصوص جماعت کا نام نہیں لیا، سماء سے گفتگو میں بولے کہ جھگڑوں اور اختلاف رائے کی بات کی تھی، جو تمام جماعتوں میں ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں کئی گروپس، تنازعات اور آپس کے جھگڑے بھی ہیں، کارکنوں کی گمشدگی میں یہ ساری وجوہات شامل ہیں، ایسے واقعات کی ایف آئی آر بھی درج کی جاتی ہے، تحقیقات بھی ہوتی ہیں۔ سماء

چیف

بیان

Tabool ads will show in this div