گنے کے کاشتکاروں کیلئے سندھ کی اپوزیشن جماعتیں ایک ہوگئیں

اسٹاف رپورٹ

جامشورو : گنے کے کاشتکاروں کیلئے ايم کيو ايم، ارباب غلام رحيم اور قوم پرست ايک ہوگئے، سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے جامشورو ٹول پلازہ پر دھرنا دے دیا۔

سندھ حکومت کو جگانا ہے، کاشتکاروں کو حق دلانا ہے، ايم کيو ايم، فنکشنل ليگ اور قوم پرست جماعتيں ہی نہيں، کاشتکاروں کیلئے تحريک انصاف اور ن ليگ بھی ايک پليٹ فارم پر آگئے۔

ارباب غلام رحیم ، نصرت سحر عباسی، جلال محمود شاہ، راحیلہ مگسی، شہريار مہر، ایم کیو ایم کے رہنما صلاح الدین اور ن ليگ کے اسماعیل راہو جامشورو کے دھرنے ميں پہنچ گئے۔

سب متفق ہيں کہ گنے کے کسانوں کے منہ سے نوالا چھيننے نہيں ديں گے، مل مالکان 182 کے بجائے 150 روپے من گنا خريد رہے ہيں جو سراسر زيادتی ہے۔

دھرنے کے باعث ٹول پلازہ کا ايک ٹريک ٹريفک کیلئے بند ہوگيا، کراچی سے اندرون ملک جانیوالی گاڑيوں کی قطاريں لگ گئيں۔ سماء

سندھ

ایک

canadian

Tabool ads will show in this div