این اے4 کا میدان سج گیا،ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخابات کے لیے میدان سج گیا۔

پشاورکے حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے رہنما گلزار احمد کے انتقال کے بعد بخالی ہونے والی نشست پر چودہ اميدوار قسمت آزمائي کريں گے جن میں سے 9 آزاد جب کہ پانچ امیدوار تعلق سیاسی جماعتوں کے ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے ميں تين لاکھ ستانوے ہزار ووٹرزرجسٹرڈ ہيں ۔ جن ميں مرد ووٹروں کي تعداد دو لاکھ پينتيس ہزار اور خواتين ووٹرز کي تعداد ايک لاکھ باسٹھ ہزار ہے۔ضمنی انتخاب میں فوج نے کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔

ضمنی انتخاب کے لئےقائم دوسو انہتر پولنگ اسٹيشنز میں سے ايک سو ستاسی کو انتہائي حساس جبکہ ستاسي کو حساس قرار ديا گيا ہے۔اليکشن کي سيکيورٹي کے لئے پوليس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکار بھي ڈيوٹي ديں گے۔دفعہ 144کے تحت حلقے میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ حلقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔

انتخابات میں پہلی بارالیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی استعمال کی جارہی ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون کے استعمال پربھی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

حلقے کے اسکولوں اور سرکاري دفاتر ميں پولنگ کے باعث آج عام تعطيل ہے۔ سماء

by polls

POLLING

NA 4

Tabool ads will show in this div