غیر قانونی سرکس لگانا مہنگا پڑگیا

کراچی : شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے شیر اور چمپینزی سمیت لاکھوں روپے کے جانور چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کر دئیے۔

سرکس کے شیر اور چمپینزی چڑیا گھر کی رونق بنیں گے ، محکمہ وائلڈ لائف نے گلشن اقبال میں غیرقانونی لگنے والے سرکس کے جانور چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیے، چھوٹے پنجروں میں رہنے والے جب بڑے پنجروں تک پہنچے تو انداز ہی کچھ اور تھے۔

جہاں سرکس کے مداری اداس ہیں وہیں چڑیا گھر کی انتظامیہ پرامید ہے، محکمہ وائلڈ لائف کے افسر کا کہنا ہے مالک این او سی دکھا کر اپنے جانور لے جاسکتے ہیں۔ سماء

WILD LIFE

illegal circus

Tabool ads will show in this div