اچھا رزلٹ چاہئے تو موبائل نمبر دو، استاد کا طالبہ سے مطالبہ

جامشورو: سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ امتحانی نمبرز کے لئے فون نمبر مانگتے ہيں، جبکہ ہر دوسری لڑکی کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔

سما کے نمائندے فقير سليم سے گفتگو ميں ايک طالبہ نے انکشاف کيا کہ اساتذہ ان سے موبائل فون کا نمبر مانگتے ہيں اور ڈر کے مارے گھر ميں بھي نہيں بتا سکتے۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ امتحانات ميں اچھا رزلٹ چاہئے تو اپنا فون نمبر دے دو۔

طالبہ  نے انکشاف کیا کہ وائس چانسلر کو شکايت کي لیکن نتیجہ صفر رہا، اساتذہ کی یونین کے سامنے سب بے بس لگتے ہیں۔ طالبہ نے کہا کہ ڈر کے مارے گھر پر بھی نہیں بتا سکتے۔ سماء

female students

Sindh university

Mobile number

Tabool ads will show in this div