لاہور میں اتائی ڈاکٹر نے نومولود کی جان لے لی

اسٹاف رپورٹ

لاہور ميں اتائی ڈاکٹر کی غفلت سے نومولود بچہ جاں بحق ہوگيا، ورثاء نے شديد احتجاج کيا، پوليس نے گھر ميں بنايا گيا اسپتال سيل کرديا، مفرور اتائی کی تلاش جاری ہے۔

بيدياں روڈ کے رہائشی خاندان نے چيک اپ کیلئے نجی اسپتال کا رخ کیا، والد کے مطابق ڈاکٹر نے پيسوں کی لالچ ميں قبل از وقت آپريشن کرديا، جس سے نومولود بچہ کچھ دير بعد ہی چل بسا۔

واقعہ کیخلاف ورثاء نے بيدياں روڈ پر احتجاج کيا، اتائی ڈاکٹر پہلے تو مظاہرين کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتا رہا ليکن جونہی پوليس پہنچی، وہ موقع سے بھاگ نکلا۔

اتائی ڈاکٹر نے اپنے گھر ميں ہی اسپتال بنا رکھا ہے، جہاں نہ تو کوئی آپريشن تھيٹر ہے اور نہ ہی کوئی ديگر طبی مشينری، پوليس نے اسپتال کو سيل کرکے تحقيقات کا آغاز کرديا ہے۔ سماء

لاہور

internet

Tabool ads will show in this div