کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد،مالک مکان میاں بیوی گرفتار
ویب ایڈیٹر:
لاہور : لاہور میں کم سن ملازمہ پر بدترین تشدد کرنے والے مالک مکان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان نے کم سن بچی پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا تھا۔
گزشتہ روز کلیم اور اس کی اہلیہ نے پیسے چرانے کے الزام میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کیا، جس کے بعد اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو گھر سے بازیاب کرایا، واقعہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں مالک مکان کلیم اور اس کی اہلیہ نے ایک ہزار روپے چوری کرنے کے الزام میں گھریلو ملازمہ انصر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔
بچی انصر کو گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرکے بازیاب کرایاتھا،، جس کے بعد مسلم ٹاؤن پولیس نے بدھ کے روز کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کلیم اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ سماء