قلعہ سیف اللہ میں دہشت گردوں کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ   :   ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے کے دوران دہشت گرد اہلکاروں کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے

لیویز ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ قلع سیف اللہ  کے علاقے میں قائم گوال حیدر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے چاروں جانب سے اچانک حملہ کردیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دہشت گرد جدید خود کار ہتھیاروں سے لیس تھے، جن کی تعداد چالیس سے پچاس تھی، دہشت گردوں نے لیویز اہل کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز کی مزید نفری علاقے میں طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سماء

twins

kidnap

signed

چیک پوسٹ

Tabool ads will show in this div