بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم



ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کا ایک اہم ہمسایہ ہے، پاکستان بھارت کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، تاہم بھارت سے تعلقات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالاباسط نے ملاقات کی، ملاقات میں ہائی کمشنر نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق وزیراعظم کو بریف کیا، ہائی کمشنر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات اور صورت حال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت پاکستان کا ایک اہم ہمسائیہ ملک ہے، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں، خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے دونوں ملک تنازعات حل کریں، انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر شور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے وزیراعظم کو امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ سماء

jailed

Bhutto

Tabool ads will show in this div