پولیس موبائل کی فوٹیج بنانے والے شہری کی پٹائی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Wrong-Way-Police-Sot-Ex-24-10.mp4"][/video]

کراچی : ہم بادشاہ ہيں، رانگ جائيں يا رائٹ ، تم فوٹيج بنانے والے کون ہوتے ہو؟ کراچي ميں پوليس اہلکاروں نے ويڈيو بنانے والے کي دھلائي کر دي۔

کراچی میں پولیس اہلکاروں نے رانگ وے پرجاتي پوليس موبائل کي فوٹيج بنانے والے شہری کي پٹائي کردی، اہلکاروں نے سچل کے علاقے میں شہري کی دھلائي کردي۔

پولیس اہلکاروں نے شہری کی درگت بنادی، شہری کے بتانے پر پولیس موبائل انچارج نے اپنا تعارف بھی کرایا۔

آئی جی سندھ نےنوٹس لے کر ڈی آی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ايس ايس پي ملير راؤ انوار کہتے ہیں کہ موبائل انويسٹی گیشن پولیس کی تھی،اہلکار کي شناخت کرلي،اہلکاروں نے غلطی کی ہے تو سزا ملے گی۔ سماء

Mobile Video

wrong way

Tabool ads will show in this div