کارکن کا قتل ، متحدہ کا آج سندھ میں ہڑتال، ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے کارکن سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر آج سندھ بھر میں پر امن ہڑتال اور ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبار بند اور گاڑیاں نہ چلانے کی اپیل کردی، خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی، کہیں شنوائی نہیں ہوتی، آرمی چیف کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم نے کارکن سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر آج کراچی سمیت پورے سندھ میں یوم سوگ کا اعلان کردیا، تجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل بھی کی ہے, رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج  ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے، کارکنوں کے قتل میں ملوث اہلکارں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

متحدہ کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی سیکٹر کے کارکن سہیل احمد 15 دسمبر سے لاپتہ تھے، کارکنوں کی بازیابی کیلئے عدالتوں، قومی و سندھ اسمبلی سمیت ہر سطح پر آواز اٹھائی مگر کہیں شنوائی نہیں ہوئی، سہیل احمد کو 24 گھنٹے قبل 2 گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم کے مطابق ایک گولی سر اور دوسری سینے میں ماری گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ماورائےعدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آواز اٹھائی، ہمیں جمہوریت کے ثمرات نہیں مل رہے، آرمی چیف کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں، سیاسی جمہوری طریقے سے احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے، امید ہے ارباب اختیار معاملے کا نوٹس لیں گے۔

تاجر تنظیموں نے ایم کیو ایم کی اپیل پر کراچی سمیت اندرون سندھ میں آج  کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سہیل احمد کی لاش موچکو کے علاقے سے ملی تھی جبکہ ان کی گمشدگی کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج تھا۔ سماء

premier

tragic

pregnant

Tabool ads will show in this div