بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات مکمل، ڈاکٹر کلیم اللہ میئر کوئٹہ منتخب

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، کوئٹہ کے میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستوں پر وطن دوست پینل نے میدان مار لیا، کامیابی پر حامیوں نے جشن منایا، ہار پر اے پی ڈی اے نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا پیچھے رہ گئے، بلوچستان بلدیاتی انتخابات کی تکیمل میں سبقت لے گیا، چوتھے مرحلے کا آغاز صبح 10 بجے ہوا، پہلے کامیاب کونسلروں نے حلف اٹھایا، اس کے بعد پولنگ شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق کوئٹہ کے میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستوں پر وطن دوست پینل نے میدان مار لیا، ڈاکٹر کلیم اللہ 54 ووٹ لیکر میئر جبکہ محمد یونس بلوچ 56 ووٹ لیکر ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، کامیابی پر حامیوں نے جشن منایا، میئر اور ڈپٹی میئر نے کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

کوئٹہ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین کی نشست اے پی ڈی اے کے نعیم بازئی نے جیتی جبکہ وائس چیئرمین کی نشست وطن دوست پینل کے عصمت اللہ کے نام رہی تاہم اے پی ڈی اے نے ہارنے کے بعد دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

کوئٹہ کیساتھ قلعہ سیف اللہ، خضدار، ہرنائی، بولان، واشک، خاران، قلات اور نصیر آباد کے اضلاع میں بھی میونسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرلئے گئے تاہم دیگر اضلاع سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سماء

Bushra Ansari

Tahir-ul-Qadri

بلوچستان

lost

Tabool ads will show in this div