سعد رفیق تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شیریں مزاری

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سعد رفیق تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، تحریک انصاف فوجی عدالتوں کے قیام پر اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف پر تنقید سے قبل اپنے اندر جھانکیں ان پر واضح ہو جائے گا کہ مسلم لیگ ن منافقت کا گڑھ ہے، تحریک انصاف اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہے، اے پی سی میں پی ٹی آئی نے اصولی مؤقف پیش کیا اور اب بھی فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حامد خان ایک وکیل کے طور پر فوجی عدالتوں کیخلاف پٹیشن میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حامد خان پارٹی رہنما ہیں، ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ سماء

climate

Tabool ads will show in this div