پیپلزپارٹی حکومت ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، وسیم اختر

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے، پی پی کے مقامی رہنماء سعید چاؤلہ نے سہیل احمد کو دھمکیاں دیں، اسی رات انہیں نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔

سما کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی مگر کہیں سے انصاف نہیں مل رہا، بہادر آباد میں عوامی مسائل کیلئے آواز اٹھانے پر پی پی رہنماء سعید چاؤلہ نے سہیل احمد کو دھمکیاں دیں، اسی رات سادہ لباس افراد انہیں اٹھا کر لے گئے، پیپلزپارٹی حکومت ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔ سماء

premier

policy

Tabool ads will show in this div