بابر غوری کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، نواز شریف کا تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم رہنماء بابر غوری نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے بھی وزیراعظم کو ٹیلی فون کرکے واقعے سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ متحدہ جمہوریت پسند جماعت ہے، انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
وزیراعظم نے بابر غوری کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کسی کو بھی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے بابر غوری سے رابطہ کرکے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی۔ سماء