ماہرہ خان نے اب کیا کہہ دیا؟

گزشتہ دنوں اداکارہ ماہرہ خان کو بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکے ساتھ متنازع تصاویرکے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ماہرہ کی جانب سے طویل خاموشی کے بعد موقف سامنےآیا۔ پھراداکارہ نے پاکستان کی جانب سے معروف کاسمیٹکس برانڈ لورئیل پیرس کی پہلی برانڈ ایمبیسڈرمقررہونے پر بھی کھل کر پیغام دیا کہ کسی کو مت بتانے دیں کہ آپ کی وقعت کیاہے۔

اب ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی نئی آنے والی فلم کے حوالے سے سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی مشہور ومعروف فلم ’’مولا جٹ‘‘ کا ایک ڈائلاگ لکھا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید ماہرہ کے ذہن پر ابھی تک خود کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی تلخ یاد نقش ہے مگر وہ یہ بھی جان گئی ہیں کہ کسی کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

ماہرہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’مولے نوں مالا نہ مارے تو مولا نئیں مرسکدا، بہت سی سطح پر یہ ایک عظیم لائن ہے‘‘۔

مزید پڑھیے: کسی کو مت بتانے دیں آپ کی وقعت کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ نے یہ ڈائیلاگ اپنی نئی آنے والی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کے حوالے سے ہی لکھا ہے جس میں ماہرہ کے علاوہ مرکزی کرداروں میں اداکار حمزہ علی عباسی , حمیمہ ملک اور فواد خان شامل ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

Maula Jutt

#maulajutt

Bilal Lashari

Tabool ads will show in this div