سہیل احمد کی نماز جنازہ ادا، رہنماؤں و کارکنوں کی شرکت

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ايم کيو ايم کے مقتول عہديدار سہيل احمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، لواحقین، رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سندھی مسلم سوسائٹی میں متحدہ کے علاقائی عہدیدار سہیل احمد کی نماز جنازہ سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی امامت میں ادا کردی گئی، جس میں مقتول کے لواحقین،، عزیز و اقارب، رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے مقتول کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرائی، نماز جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، سہیل احمد کی جدائی پر لواحقین کی آنکھوں سے آنسوں کا سمندر بہتا رہا۔ سماء

pregnant

Tabool ads will show in this div