محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت

اسٹاف رپورٹ

دبئی : آئی سی سی نے ڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے کی اجازت دیدی، فاسٹ بالر پابندی کے خاتمے سے 6 ماہ پہلے کلب کرکٹ شروع کرسکيں گے۔

محمد عامر کو اعتراف جرم کا صلہ مل گيا، آئی سی سی نے فاسٹ بولر کو تعاون کرنے کا انعام دے ديا، انٹرنيشنل کونسل نے محمد عامر کو فوری طور پر ڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے کی اجازت دے دی۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا تو 2 ستمبر کو ہی ختم ہوگی ليکن وہ 6 ماہ پہلے سے ڈوميسٹک کيريئر شروع کرسکيں گے۔

عامر کی سزا ختم کرنے کی اپيل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کی تھی، جس کی منظوری آئی سی سی بورڈ ميٹنگ ميں دی گئی، اينٹی کرپشن يونٹ نے محمد عامر کی سزا ختم کرنے سے پہلے ان سے تفصيلی انٹرويو بھی کيا تھا۔ سماء

hand

glasses

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div