پرویز الہیٰ کا کھرا سچ میں بڑا انکشاف

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/MA-Parvez-Ilahi-Tehalka-Pkg-23-10.mp4"][/video]

اسلام آباد: مسلم ليگ ق کے رہنما پرويز الہيٰ نے بڑا اعلان کر ديا، سماء کے سينئر اينکر مبشر لقمان کو انٹرويو ميں تہلکہ خيز انکشاف کرديا، بولے ايک دو نہيں ستّر ن ليگي پلٹنے والے ہيں۔

پرويز الہيٰ نے سماء کے پروگرام کھرا سچ ميں بڑا انکشاف کردیا ساتھ ہی آئندہ ماہ پتے شو کرنے کا اعلان کر ديا۔

پرويز الہٰي نے کہا کہ ان شاء اللہ ساٹھ نہيں ستّر سے ن ليگي ہمارے ساتھ آئيں گے۔۔۔ کچھ پرانے ہيں۔۔ کچھ بالکل نئے اور کچھ بہت ہي پرانے ہيں۔

پرويز الہٰي نے کہا کہ نوازشريف ہوں يا شہباز شريف دونوں ڈبل اسٹينڈرڈ رکھتے ہيں، نوازشريف ہارس ٹريڈنگ کرتے ہيں۔،

ق ليگ کے رہنما کا کہنا تھا جس کسي نے بھي نوازشريف کي مدد کي اسے انہوں نے برباد کيا، حقيقت تو يہ ہے شريف برادران جب تک کسي کو نشانہ نہ بنائيں انہيں سکون ہي نہيں ملتا۔ سماء

PERVEZ ELAHI

PML Q

Khara Sach

Tabool ads will show in this div