کارکنوں کو سرکاری ٹارچر سیلوں میں رکھا جارہا ہے، حیدر عباس رضوی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : حیدر عباس رضوی نے الزام لگایا ہے کہ کارکنوں کو سرکاری ٹارچر سیلوں میں رکھا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج ہونا سہیل احمد کا جرم بن گیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے سہیل احمد کے بچوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کیا متحدہ کا ہر کارکن، ہر ووٹر اور ہر سپورٹر ہی کرمنل ہے؟، کراچی اب مقبوضہ کراچی بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل احمد کا جرم یہ تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج تھے، کارکنوں کو لاپتہ کرکے سرکاری ٹارچر سیلوں میں رکھا جارہا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div