آصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو متحدہ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

ویب ایڈیٹر

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی، کہتے ہیں پیپلزپارٹی کسی کیخلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، صوبے میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے، انہوں نے گورنر سندھ سے رابطہ کرکے کارکن کے قتل کے واقعے کی تفصیلات بھی لیں۔

سابق صدر آصف زرداری سے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے قائم علی شاہ کو ہدایت کی کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے، تمام معاملات سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں، قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی پالیسی جاری رکھیں گے، ، پی پی پی کسی کیخلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، گورنر سندھ کے ذریعے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں، سینیٹ کے تمام ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سہیل احمد کے قتل کے واقعے سے متعلق تفصیلات لیں۔ سماء

سندھ

aid

diamond

press

Tabool ads will show in this div