ناجائز اثاثے،اسحاق ڈار آج ساتویں بار عدالت میں پیش ہونگے

اسلام آباد : احتساب عدالت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف 26اکتوبر سے تین ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں ساتویں بار پیشں ہو رہے ہیں۔ عدالت آج استغاثہ کے 5ویں گواہ کابیان ریکارڈ کرے گی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نیب کے گواہ پر جرح کریں گے۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد 26اکتوبر کو کیس کی سماعت ہوگی اور 26اکتوبر سے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف بنائے گئے ریفرنسز میں باضابطہ ٹرائل شروع ہوگا۔

استغاثہ کا پہلا گواہ سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کرائے گا۔ سماء

corruption Cases

khawaja haris

Tabool ads will show in this div