سلمان مجاہد بلوچ کرپٹ اور کرمنل ہیں، ارم عظیم فاروقی

کراچی: ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ سارے ثبوت موجود ہیں، سلمان مجاہد بلوچ کرپٹ اور کرمنل ہیں۔

رکن قومی اسمبلی پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ غریب ڈرائیور کو دی جانے والی دھمکیاں سب نے سنی ہیں جبکہ ڈرائیور نے سلمان مجاہد کے تشدد سے متعلق فاروق ستار کو خط بھی لکھا۔

ارم عظیم فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ سلمان بلوچ کے گھر کا خرچہ ڈی ایم سی ویسٹ اٹھاتی ہے اور بلدیہ کا بچہ بچہ سلمان مجاہد بلوچ کے جرائم سے واقف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری گاڑی سلمان مجاہد کے زیر استعمال ہے، جبکہ سلمان مجاہد نے بیوی کے نام پر ڈیفنس میں بنگلہ خریدا۔

واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی کے الزامات پر سماء نے سلمان بلوچ سے رابطہ کیا تو انہوں نے الزامات پر اپنا موقف دینے سے صاف انکار کردیا۔ سماء

ALLEGATIONS

FAROOQ SATTAR

criminal

Irum Azeem Farooque

Salman Mujahid Baloch

ex MPA

Tabool ads will show in this div