وادی تیراہ،فوج کی دہشتگردوں کی کمین گاہوں پرفضائی کارروائی،20ہلاک

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
خیبر ایجنسی : پاک افواج کی جانب سے خیبر ایجنسی کی وادہ تیراہ میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔ کارروائی میں بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری اور اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں آج بھی جاری رہیں، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو اتوار کی علی الصبح نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری کو فضائی کارروائی میں تباہ کر ڈالا۔ پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر بھر پور حملہ کیا گیا۔ حملے میں کالعدم طالبان کے بڑے اسلحہ کے ذخیرے کو بھی تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے متعدد دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی خفیہ اور مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں۔

گزشتہ روز ہنگو کی تحصیل ٹل میں بھی دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر بمباری کی گئی تھی جس میں نو دہشت گرد مارے گئے تھے ، واضح رہے کہ گزشتہ سال پاک فوج کے ایس ایس جی آپریشن سے پہلے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور غیر ملکی دہشت گردوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، علاقے میں لشکر اسلام کے بھی کیمپس موجود تھے۔ ایس ایس جی آپریشن سے قبل خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل کے دہشت گردوں نے تیراہ وادی کو اپنے آپریشنز کیلئے بیس بنایا ہوا تھا۔ سماء

کی

دہشتگردوں

saarc

Tabool ads will show in this div