شکارپور دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان
ویب ایڈیٹر
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے شکارپور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد اور صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے شکارپور دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ خود شکارپور جا کر متاثرہ افراد سے ملاقات کروں گا، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شکارپور کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے وقت دھماکے میں 45 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 70 زخمی ہوئے۔ سماء
MQM
tragic
تبولا
Tabool ads will show in this div