صوبائی وزراء نے شکارپور دہشت گردی کو بزدلانہ کارروائی قرار دیدیا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ کے صوبائی وزراء نے شکارپور دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، شرجیل میمن کہتے ہیں سیکیورٹی خدشات پورے ملک میں موجود ہیں۔
شکارپور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ میں دہشت گردی میں 49 افراد جان سے گئے، درجنوں شدید زخمی ہیں لیکن جن صوبائی وزیر سے رابطہ ہوا وہ کراچی میں ہی پائے گئے۔
سماء سے گفتگو میں شرجیل میمن کہتے ہیں واقعہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، سیکیورٹی خدشات پورے ملک میں موجود ہیں۔
وزیر صحت سندھ جام مہتاب ڈہر بھی کراچی میں ہی موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شکارپور اور ملحقہ اضلاع کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
شکارپور سے منتخب ایم این اے آفتاب شعبان میرانی نے بھی رابطہ کرنے پر کراچی میں موجودگی کا پتہ دیا، کہنے لگے صورتحال کا جائزہ لینے کل شکارپور جائیں گے۔ سماء