وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد پر لاپتہ افراد کے لواحقین سراپا احتجاج
اسٹاف رپورٹ
کراچی : وزیراعظم کراچی میں ہیں یہ خبر ملنے پر لیاری کی سعیدہ سربازی اور شہید اے ایس آئی کے والدین انصاف کیلئے گورنر ہاؤس پہنچ گئے، مقتولین کے اہل خانہ دہائیاں دیتے ہوئے انصاف کی اپیل کرتے رہے۔
کراچی میں گزشتہ سال نومبر میں قتل ہونیوالے اے ایس آئی ارشد تنولی کی والدہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نام خط لکھا ہے، بیٹے نے 19 سال پولیس کی خدمت کی، قتل کو 2 ماہ بیت گئے نہ انصاف ملا نہ کوئی معاوضہ۔
ایک طرف بوڑھے والدین ہیں تو دوسری طرف لیاری کی دکھیاری سعیدہ سربازی بھی پہنچیں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کے قتل کا معاملہ لے کر، یہ بھی وزیراعظم سے انصاف چاہتی ہیں۔
وزیراعظم کی کراچی آمد کی خبر ملنے پر خاتون انصاف ملنے کی اُمید پر گورنر ہاؤس آئیں اور وزیراعظم سے بیٹے کے تحفظ کی ضمانت مانگنے لگیں۔
لیاری کی سعیدہ سربازی کا کہنا ہے کہ خاندان کے 4 افراد کو بے گناہ قتل کیا گیا مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا، اگر انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلوں گی۔ سماء