حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ویب ایڈیٹر

حیدرآباد : حيدرآباد میں الطاف حسين يونيورسٹی کا سنگ بنياد رکھ دیا گیا، الطاف حسین کہتے ہيں اِس درسگاہ کے دروازے ہر زبان بولنے والوں کيلئے کھلے ہيں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ مل ملا کر چلو تو بہتر ہوتا ہے، آصف زرداری اور ہمارے درمیان برے لوگ نہ آتے تو سندھ کو چار چاند لگادیتے، ملک ریاض غریبوں کا سہارا ہیں۔

حیدرآباد میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تقریب سے ٹیلی فون پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کیلئے دن رات کوششیں کیں، جامعہ کا قیام میری دیرینہ خواہش تھی، اللہ نے ملک ریاض کو رحمت کا فرشہ بنا کر بھیجا، وہ غریبوں کا سہارا ہیں، 10، 15 ملک ریاض ہوں تو ملک پیرس بن جائے گا، اس درسگاہ کے دروازے صرف مہاجروں کیلئے نہیں ہر زبان بولنے والوں کیلئے کھلے ہیں، یہاں داخلہ اور اسکالر شپ میرٹ کی بنیاد پر ملیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ علم کی کوئی حد نہیں، جتنا حاصل کرو گے اتنا بہتر ہے، تعلیم سے قوم کو ترقی ملتی ہے، علم سے محروم قومیں مردہ ہوجاتی ہیں، متحدہ کو وزارت تعلیم ملی تو وزیر کو اسکولوں کا جال بچھانے کا کہا، ہمارے وزیر نے مختصر وقت میں 400 اسکول قائم کئے، حکومت جاتے ہی وڈیروں نے اسکولوں پر قبضے کرلئے۔

متحدہ کے قائد کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے بھی کہا ہے مل ملا کے چلو تو بہتر ہوتا ہے، یونیورسٹی میں تعاون کیلئے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس درسگاہ کا اعلان سابق صدر کے دور میں ہوتا تو اچھا تھا، پی پی کے شریک چیئرمین نائن زیرو پر پیاری باتیں کرکے گئے تھے، ہمارے درمیان برے لوگ نہ آتے تو سندھ کو چار چاند لگادیتے، انہی لوگوں نے ہمیں جدا کیا۔ سماء

rocket

miandad

hospitalised

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div