ایم کیو ایم کا انصاف کی یقین دہانی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر
اسٹاف رپورٹ
کراچی : رہنماء ایم کیو ایم قمر منصور کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے آئی جی سندھ کی کڑی سرزنش کی ہے، حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول کارکنان کے سر پر وزیراعظم نے جو دست شفقت رکھا کاش وہ وزیراعلیٰ سندھ رکھ دیتے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں اور مقتول کارکنان کے لواحقین نے وزیراعظم سے ملاقات کی، قمر منصور کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے آئی جی سندھ کی سخت سرزنش کی، انہوں نے پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی روش بدلنے کا مشورہ بھی دیا۔
حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ وزیراعظم نے سادہ لباس میں گرفتاریوں سے منع کیا ہے، وہ وزیراعلیٰ سندھ سے شکوہ کرنا نہ بھولے، کہتے ہیں کہ جو دست شفقت وزیراعظم نے مقتول کارکنان کے لواحقین کے سر پر رکھا وہ وزیراعلیٰ سندھ کو رکھنا چاہئے تھا۔ سماء
eid
cost
press
tariffs
mangla
تبولا
Tabool ads will show in this div