ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پانچ افراد ہلاک

کینیا : مشرقی افریقی ملک کینیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں شامل افراد کے زیر استعمال تھا۔

حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر نے مقامی ہوٹل سے پرواز کی، جس کے فوراً بعد کاپٹر جھیل نکارو میں گر گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 5 افراد میں سے کسی کے بھی بچنے کی امید نہیں ہے۔

جھیل میں گرے ہیلی کاپٹر اور لاشوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سماء

CRASH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div