پاکستان تحریک انصاف آج سہیون میں جلسہ کریگی
سہیون : پاکستان تحریک انصاف آج سیہون شریف میں آج اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی۔ آج ہونے والے جلسے میں عمران خان کی توپوں کا رخ زرداری کی طرف ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آج سندھ دھرتی کا رخ کر رہے ہیں۔ سیہون شریف میں ہونے والے جلسے سے عمران خان اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لال شہباز قلندر کے شہر میں جلسے کی تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں۔ مقامی سطح پر جلسے کی وجہ سے کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔
صبح کے وقت بھی جلسہ گاہ میں بھر پور تیاریاں جاری رہیں۔ گراؤنڈ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ رہنماؤں کے خطاب کیلئے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ سماء