امریکا کا شکارپور دھماکے پر اظہار مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : امریکا نے شکارپور میں امام بارگاہ پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں شکارپور میں مسجد و امام بارگاہ پر دہشت گردوں کے حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دکھی خاندانوں سے تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہیں، شدت پسندی کیخلاف پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو بلاخوف و خطر عبادات کی ادائیگی کیلئے مکمل آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ سماء
decision
elvis
elect
تبولا
Tabool ads will show in this div