بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات روایتی تھی

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے حال ہی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔ روایات کے مطابق نئے ہائی کمشنر مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ملاقات سے متعلق آنے والی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سے پاکستانی ہائی کمشنر نے سترہ اکتوبر کو ملاقات کی۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ سشما سوراج اور سہیل محمود کی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن کسی خاص موضوع پر بات چیت نہیں کی گئی۔ سماء

FOREIGN MINISTER

MEETING

Sohail mehmood

Tabool ads will show in this div