بغیر پاسپورٹ انجینیر کی روانگی،پی آئی اے پھرجرمانے کی زد میں

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   قومی ائیر لائن کا انجینیر ملتان سے بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا، انجینیر کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے پی آئی اے کا معافی نامہ جمع کرادیا گیا ہے، جب کہ حکام نے جرمانہ بھی ادا کردیا۔

باکمال لوگ کے لاجواب کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، پی آئی اے پہلے ہی مشکلات میں مبتلا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ کارناموں کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، قومی ائیر لائن کے انجینیر نے پھر نیا کارنامہ انجام دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا انجینئر بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا۔

قومی ایئرلائن کا انجینیرملتان سے پرواز پی کے739 سے جدہ پہنچا تو امیگریشن حکام نے جدہ ایئرپورٹ پر پاسپورٹ نہ ہونے پر گرفتارکرلیا، امیگریشن حکام  نے پی آئی اے پر5 ہزارسعودی ریال جرمانہ کردیا، انجینیر کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے پی آئی اے کا معافی نامہ جمع  بھی کرادیا گیا، جس کے بعد جرمانے کی ادائیگی کی گئی۔ سماء

میں

کی

figure

Tabool ads will show in this div