دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے اسپیشل فورس میدان میں اترگئی

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   دہشت گردي پر قابو پانے کے لئے خصوصي طور پر تيار کي گئي فورس کو ميدان عمل ميں اتار ديا گيا ہے، کارپورلز کا نام پانے والي اس فورس کے پہلے دستے کي۔ پاسنگ آوٹ پريڈ لاہور ميں ہوئي۔

شرپسندوں اور امن دشمنوں پر جھپٹنے کے ليے کارپورلز ہوچکے تيار، نئي فورس کا عزم ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہر صورت جيتيں گے۔ ايليٹ ٹريننگ سکول بيدياں روڈ پر ہونے والي تقريب ميں کاونٹر ٹيررازم فورس " کارپورلز " نے مختلف شعبوں مشکوک افراد کي ريکي، دہشت گردوں کے خلاف آپريشن سے متعلق مہارت کا عملي مظاہرہ بھي کيا۔
 
پاس آوٹ ہونے والے پہلے بيج ميں 16 خواتين سميت 437 اہکار شامل ہيں ،،،، جبکہ مجموعي طور پر ايک ہزار 182 اہلکاروں کو انسداد دہشت گردي کي تربيت کے لئے منتخب کيا گيا ہے ۔۔  خصوصي فورس کے اہلکاروں نے ۔۔۔ ايس ايس جي کمانڈوز کي زير نگراني ٹريننگ حاصل کي  ہے۔

خصوصي فورس کے اہلکاروں نے امن و امان کے قيام کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا حلف ليا، جديد اسلحہ سے ليس کاونٹر ٹيررازم فورس کو دہشت گردي، ہنگامي صورت حال سے نمٹنے اور جديد اسلحے کے استعمال کي ٹريننگ دي گئي، نو مہينے کي اس تربيت ميں آپريشن، انوسٹي گيشن سميت مخلتف شعبوں کي اسپيشل  ٹريننگ بھي شامل ہے۔ سماء

میں

کرنے

کا

universities

Tabool ads will show in this div