راوپنڈی میں گیس لیکیج سے دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد4ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : راول پنڈی پیپلز کالونی میں گھر میں گیس دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد چار تک جا پہنچی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق راول پنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، جس میں تین بچے جھلس کر جاں بحق جب کہ میاں بیوی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔ جب کہ ماں کی حالت قدرے بہتر ہے۔ سماء
MQM
تبولا
Tabool ads will show in this div