منگل سے پھر بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد  :   محکمہ موسمیات کی اتوار سے منگل کے دوران بالائی وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشنگوئی، سوموار اور منگل کے روز مری، گلیات، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں اچھی برف باری ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالا، لاہور ڈویژن، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اس دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، ملتان، بہاول پور، ڈیرہ غازی خان، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ پیر اور منگل کے روز مری، گلیات، پارا چنار، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی برفباری ہوگی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ پارا چنار منفی گیارہ ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔ سماء

بارش

ramazan

برفباری

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div