کوئلہ کان میں پھنسے 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی

برنائی : بلوچستان کی ڈسٹرکٹ ہرنائی میں کوئلے کی کان میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے مزید پانچ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ دو کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی ڈسٹرکٹ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیارہ مزدور پھنس گئے تھے، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئی۔

ریسکیو اداروں کے مطابق کارروائی کے دوران مزید پانچ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ مزید دو کان کنوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل دو مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کھودی گئی کوئلے کی دو کانوں میں گیارہ کان کن پھنس گئےتھے۔ جس کے بعد اب تک 7مزدوروں کی لاشیں اور دو مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔ سماء

COLLAPSED

LABOURS

COAL MINE

HARNAI

coal miners

Tabool ads will show in this div