پی آئی اے طیارہ حادثے سے بچ گیا،گاڑی ٹکرا گئی

ٹورنٹو : کینیڈا میں پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ ایندھن فراہم کرنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹکراؤ کے باعث پی آئی اے طیارے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد طیارے کو ہینگر میں پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لاہور آنے والی پرواز ایندھن کی فراہمی کے دوران گاڑی سے ٹکرا گیا۔ پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 798 تیل کی فراہمی کے دوران گاڑی سے ٹکرائی۔

حکام کے مطابق ٹکراؤ کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ طیارے کو مرمت کیلئے ہینگر تک پہنچادیا گیا ہے اور اس عمل میں کئی گھنٹے لگ جائیں گے جس کے باعث تمام مسافروں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی روانگی میں 16 گھنٹے کی تاخیر ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر پی کے798 پاکستانی وقت کے مطابق رات کو 9 بجے روانہ ہوگی۔ سماء

hit by car

aiport

lahore bound flight

Tabool ads will show in this div