سبی میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے سبی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے اہل کار شہید ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے مل گشکوری میں دہشت گردوں نے رات گئے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے چیک پوسٹ کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

حملے کے بعد اہل کاروں کی اضافی نفری طلب کی گئی، جب کہ اہل کار کی شہادت کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ایف سی کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ سماء

BLA

Levies

baloch separatist

check post attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div