پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے، پرویز رشید

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پرویز رشید کہتے ہیں کہ عالمی وعدے پورے نہ کرنے والا بھارت سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔

اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے، کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ جواہر لعل نہرو نے کیا تھا، ان وعدوں کو پورا کرنا بھارت کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وعدے پورے نہ کرنیوالا بھارت سلامتی کونسل کارکن نہیں بن سکتا، سلامتی کونسل کی رکنیت کا خواب دیکھنے والا بھارت پہلے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے۔ سماء

war

azarenka

Tabool ads will show in this div