لیاری میں رینجرز کی کارروائی، شیراز کامریڈ سمیت 5 گینگسٹر مارے گئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں رینجرز کے جوانوں کا لیاری گینگ کے کارندوں سے ٹاکرا ہوگیا، ملير ندی کے قريب کمانڈر شيراز عرف کامريڈ سميت 5 گينگسٹرز ٹھکانے لگادئيے گئے۔

کراچی ميں رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، فورسز سے مقابلے ميں گينگ وار کے 5 ملزمان مارے گئے۔

ترجمان رينجرز کے مطابق رات گئے ملیر ندی کے قریب لیاری گینگ وار کے کارندوں اور رینجرز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے، مارے گئے افراد کی شناخت شیراز کامریڈ، یوسف پٹھان، اکبر ملیری، خالد لاشاری اور گلاب حسن عرف پیرو کے نام سے ہوئی، ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ سماء

رینجرز

گئے

Killed

jakarta

Tabool ads will show in this div