بھارت سلامتی کونسل کی رکنیت کا حقدار نہیں، نائب امیر جماعت اسلامی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : نائب امير جماعت اسلامی مياں اسلم کہتے ہيں بھارت اور امريکا کا نيوکليئر معاہدہ خطے کا امن تباہ کرسکتا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی رکنيت کا حق دار نہيں۔

اسلام آباد ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے مياں اسلم نے کہا کہ بھارت اور امريکا کایايٹمي پروگرام اگر آپريشنل ہورہا ہے تو اس سے خطے کا امن تباہ ہوسکتا ہے، بھارت اپنی 7 لاکھ افواج کے ذريعے کشمیريوں کے حقوق غصب کیے ہوئے ہے، ظالم اور قاتل بھارت سلامتی کونسل کی رکنيت کا حق دار نہيں ہوسکتا۔

انہوں نے مزيد کہا کہ پاکستان کو اپنی سفارتی کوششوں کو تيز کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنے مؤقف کو واضح کرنا ہوگا، مسئلہ کشمير حل کئے بغير پاکستان کو ترقی يافتہ اور خوشحال بنانا ناممکن ہے۔ سماء

D-Chowk

burden

cuts

na 246

Tabool ads will show in this div