کراچی : رینجرز نے ماڑی پورسے سو افراد کو حراست میں لے لیا

اسٹاف رپورٹر


کراچی : رینجرز نے ماڑی پور بلوچ پاڑے میں طویل آپریشن کرکے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


شہر قائد کے علاقے ماڑی پور بلوچ پاڑے میں رینجرز نے دوپہر بارہ بجے محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ چار گھنٹےجاری رہنے والے آپریشن میں سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔


رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست کچھ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہےجبکہ ملزمان کو تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔


دوسری جانب رینجرز کی جانب سے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ٹین ایل اور ربی کالونی میں بھی آپریشن کیا گیا۔ اس سے پہلے اورنگی ٹآون داتا نگر میں اسپشل انوسٹی گیشن پولیس نے علی الصباح مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر نورالدین امام کو گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


رینجرز نے گزری پنجاب چورنگی کے قریب پی این ٹی کالونی اور کورنگی ضیاء کالونی کا محاصرہ کر کے بھی گھر گھر تلاشی لی اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سماٴ

میں

burger

رینجرز

MQM

کو

نے

لیا

palestinians

حراست

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div