آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کام کرگئی، پنجاب حکومت نے سروسز پر سولہ فیصد سیلز ٹیکس واپس لے لیا جس کے بعد پیٹرول کی سپلائی بحال کردی گئی۔

آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سروسز پر سیلز ٹیکس واپس لے لیا ہے۔ اکتیس دسمبر تک سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائیگا جبکہ اس کے بعد نیا نوٹی فیکشن جاری کیا جائیگا۔

فیصلے کے بعد آل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں پیٹرول کی سپلائی بحال کردی ہے۔ ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب بھر میں پیٹرول کی سپلائی روک دی تھی۔ سماء

Sales Tax

Punjab govt

strike end

Oil tanker association

Tabool ads will show in this div