آرکائیو
»
بالی ووڈ اداکارہ نے پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندو تہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ 'پوچھ اوور پٹاخہ' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مہم چلارہی ہیں اس مہم کے ذریعے عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو پٹاخے نہ چلانے کا پیغام دے رہی ہیں۔

عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں ،دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں جبکہ میری اس مہم کا مقصد پٹاخوں سے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنااور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بناناہے۔ سماء
Alia bhatt
تبولا
Tabool ads will show in this div